17

پرائیویٹ ہسپتالز اور پرائیویٹ ڈاکٹرز کیساتھ سرکاری ڈاکٹرزکی اظہار یکجہتی‘ہڑتال

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)پرائیویٹ ہسپتالز اور پرائیویٹ ڈاکٹرز کے ساتھ سرکاری ڈاکٹرزکی اظہار یکجہتی اور ہڑتال سول سوسائٹی کا ہائیکورٹ سے رجوع، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر گجرات کی طرف سے گجرات کے دو بڑے ہسپتالوں ڈاکٹرز ہسپتال اور گجرات ہسپتال پر چھاپے اور ٹیکس چوری کی تحقیقات کے ریکارڈ قبضہ میں لینے کے خلاف عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال سمیت گجرات کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی رٹ مزدور راہنماء و سوشل ورکر چوہدری شہباز سعید گجر نے ممتاز قانون دان چوہدری طاہر محمود پڑھار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وساطت سے دائر کی رٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر گجرات ،سی ای او ہیلتھ گجرات ،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ،ڈی ایچ او گجرات ،اور ڈاکٹرز کمیونٹی گجرات کی تنظیموں پی ایم اے ضلع گجرات،پی ایم اے سٹی گجرات ،وائے ڈی اے گجرات کو پارٹی بنایا گیا ہے سرکاری ڈاکٹرز کا پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ہڑتال کر کے کام بند کرناگجرات کی عوام اور مریضوں کے ساتھ ظلم ہے مریض اور ان کے لواحقین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ان کی خبر گیری کرنے اور ہیلپ کرنیوالے انسانیت کے مسیحا ہڑتال کیے بیٹھے ہیں گذشتہ کئی روز سے جاری اس ہڑتال کی وجہ سے علاج و معالجہ کی سہولت نہ ملنے پر جاں بحق ہونے والے مریضوں کی اموات کا مقدمہ ڈاکٹرز کمیونٹی اور انتظامیہ کے ذمہ داران افسران کے خلاف درج کیا جائے اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور آئندہ مستقبل میں ڈاکٹرز کمیونٹی کو ہڑتال نہ کرنے کا پابند بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں