21

موجودہ حکمران عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں‘محمد علی تنویر کوٹلہ

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں ہر بات پر یوٹرن لینا معمول بن رہا ہے پہلے کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خود کشی کرنا ضروری سمجھیں گے مگر اب خود کشی کو ترک کر کے آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے ہیں جو کہ ان کے قول و فعل کا تضاد ہے سابقہ دور میں اتنے قرضے نہیں لئے گئے جتنے موجودہ حکمرانوں نے ان پانچ مہینوں میں لئے ہیں جبکہ قرض لینے کا بھی ریکارڈ توڑ رہے ہیں اور اوپر سے کرپشن کی آوازیں بھی بلند کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام آج میاں برادران کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ وہ حکمرانوں کی اصلیت سے بھی بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں