59

بلدیاتی الیکشن میں یوسی بھگوال سے(ق)لیگ کا مکمل پینل حصہ لے گا،ملک آفتاب حسین اعوان

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)آنے والے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل بھگوال سے مسلم لیگ (ق) کا مکمل پینل ماسٹر ملک امین کی قیادت میں حصہ لے گا میدان ہرگز خالی نہیں چھوڑیں گے اور ان شاء اللہ عوامی محبتوں سے کامیاب بھی ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ (ق) ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ بلدیاتی الیکشن میں لوگوں نے ہمیں کثیر تعداد میں ووٹ دیئے حکومتی پارٹی کامیاب ہوئی ہم ان دوست احباب کے مشکور ہیں اور رابطے میں بھی ہیں ان شاء اللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بریک تھرو دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں