74

تیز رفتارمنی ٹرک ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر‘میاں مو قع پر ہلاک‘بیوی شدیدزخمی

وزیرآباد(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)تیز رفتارمنی ٹرک ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر،میاں مو قع پر ہلاک ،بیوی شدیدزخمی اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ۔کھیالی گوجرانوالہ کارہائشی 42سالہ عظمت موٹر سائیکل پر اپنی بیوی 37 سالہ یاسمین اور بیٹے علی حمزہ کے ہمرا ہ وزیرآبادرشتہ داروں سے ملنے آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ اوجلہ پل کے قریب پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار منی ٹرک ڈمپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 42سالہ عظمت موقع پر جاں بحق ،بیوی یاسمین شدیدزخمی جبکہ بیٹا علی حمزہ معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔زخمی کو طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا۔ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں