421

وزیراعظم عباسی کی جانب سے ملازمین پر نوازشات کی بارش لیکن قومی خزانے کو کتنے ارب کا ٹیکا لگے گا ، جان کر آپ ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اعلی سطح سرکاری ذرائع نےنجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ اس وقت جب حکومت کی مدت محض ایک ہفتے سے بھی کم رہ گئی ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی ملازمین پر نوازشات کی بارش کردی گئی ہے انہیں تین ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کافیصلہ کیا ہے ان کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیاہے لیکن وفاقی حکومت کے خزانہ امور اور نظام چلانے کے ماہر حکام نےنجی ٹی وی چینل کے رابطہ کرنے پر بتا یا ہے کہ عباسی حکومت کا آخری دنوں میں وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ سےقومی خزانے کو 60ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکا لگے گا،ذرائع کاکہناہے کہ گو ابھی وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے بطور چیئرمین ای سی سی فیصلے پر عمل درآمد کاجائزہ لینا ہے اور پیسوں کابھی بندوبست کرناہے تاہم اعلی حکام کے فراہم کردہ اعدادوشمار کےمطابق وفاقی حکومت کے اس وقت کم وبیش گیارہ لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین ہیں، سویلین ملازمین کی تعداد تقریبا” تین لاکھ 80ہزار ہے، جبکہ وزارتدفاع کے تحت فوجی و سول ملازمین کی تعداد 7لاکھ سےزیادہ ہے، ذرائع کےمطابق موجودہ حکومت کے نو ماہ کے پیش کردہ مالی سال کے بجٹ میں سویلین وفاقی ملازمین کے لیے210ارب روپے تنخواہ کی مد میں رکھے گئے، وزارت دفاع کے تحت ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 322ارب روپے رکھے گئے، ذرائع کےمطابق سول وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تین ماہ کی اضافی بنیادی تنخواہ 25ارب 50کروڑ میں پڑے گی، وزارت دفاع کے تحت ملازمین کی تین ماہ کی اضافی بنیادی تنخواہ کی مد میں 42ارب روپے خرچ ہوں گے، ذرائع کاکہناہے کہ اس وقت بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا4٫3فیصد تک ہوچکا ہے۔دوسری طرف اپنے دستخطوں سے احکامات جاری کرنے والے وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے تین تنخواہیں بطور اعزازیہ لینے سے انکار کردیا ہے ، ایک سنیئر بیورکریٹ کاکہناہے کہ کئی برسوں سے ہر سال مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں کی طرف سے اپنے مخصوص ملازمین کےلیے کارکردگی کی بنیاد اعزازیہ دینے کی روایت موجود ہے لیکن اس مرتبہ وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام بغیر کارکردگی کے موازنے کے ہروفاقی ملازم کو تین ماہ کی اضافی تن خواہ دینےکااعلان کیا تاہم خود ان کے سیکرٹری نےبوجوہ اس اضافے کو لینے سے معذرت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں