32

دنیا بھر کی طرح گجرات میں بھی سماعت کا عالمی دن منایا گیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)دنیا بھر کی طرح گجرات میں بھی سماعت کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں عائشہ بشیر ہسپتال گجرات میں میڈلینڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ یوکے ڈیف کڈز انٹرنیشنل ، فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن اور یوکے ایڈ کے اشتراک سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سے قبل سماعت سے محروم بچوں میں پینٹنگ اور تحریری مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے اس عظیم الشان سیمینار میں ضلع گجرات کی اہم سماجی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت چےئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی چےئرمین میڈ لینڈ ٹرسٹ ایڈ یوکے خواجہ محمد اسلم تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر محمد یاسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر چوہدری محمد ارشد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر عفت کمال ، چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صدر پی ایم اے سٹی گجرات ڈاکٹر سعود افضل ، صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر احتشام ، پراجیکٹ منیجر ڈیف کڈز مس عائشہ ، عبید الرحمن فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ تقریب میں ملی نغمات بھی پیش کیے ۔ بچوں کو خصوصی انعامات بھی دئیے گئے ۔ شرکاء کیلئے لنچ کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں