30

پاکستانی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے،شہزاد شفیق شرقپوری

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)پاکستانی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے جو کہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں اپنا مقام رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تعلیمی شخصیت شہزاد شفیق شرقپوری نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور ہمیشہ مسلح افواج کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی ۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور یہ نہایت ہی مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ فوجیں ہمیشہ اپنی قیادت اور عوام کی مدد کے بل بوتے پر جنگ لڑتے ہیں اور پاکستانی مسلح افواج کی یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ جنگ کے تمام محاذوں پر کامیاب رہتی ہے انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ ملک میں ترقی کیلئے کام کیا ہے اور نوجوانوں کی تربیت اس طرح کی ہے کہ وہ اچھے شہری بن کر ملک کے استحکام کیلئے کام کریں ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کریں اور اپنے حصے کا دیا جلائیں ، والدین بھی اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ کے ساتھ رابطہ رکھیں تا کہ ان کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ممکن ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں