24

پاکستان کے استحکام کیلئے نئی نسل کو بہتر تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘عفت کمال

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)پاکستان کے استحکام کیلئے نئی نسل کو بہتر تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر عفت کمال نے آفیسرز سکول شادیوال کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آفیسرز سکول سسٹم کا معیار دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے یہ بچوں میں شروع سے ہی آفیسرز بننے کا جذبہ پیدا کر رہے ہیں اور کوئی بھی قوم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت میسر نہ ہو اور ہم سب بحیثیت قوم ہم سب ملکی استحکام کے ذمہ دار ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو ملکی استحکام اور ملک سے محبت کی تربیت فراہم کریں ۔ آفیسرذ سکول سسٹم شادیوال نے چار سالوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر مخدوم محمد اصغر نے کہا کہ جب تک ہم سب اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دیں گے اس وقت تک قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی ۔ ڈائریکٹر چوہدری منظور حسین نمبردار نے کہا کہ ہم نے یہ ادارہ اپنے علاقہ کی خدمت کیلئے قائم کیا ہے اور یہ مشن اسی طرح جاری رہے گا اس موقع پر مسز ساجدہ تارڑ پرنسپل فاطمہ جناح گرلز کالج ، ڈاکٹر طارق محمود کڈنی سنٹر گجرات ، رائے محمد عظیم کرال پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ پرنسپل مس آسیہ تبسم اور وائس پرنسپل مس مہوش اعظم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں