1,176

وزیر اعظم نامزدہونےوالے ریٹائرڈ جسٹس نے معذرت کر لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نگران وزیر اعظم نامزد کیے جانے والے جسٹس (ر)ناصر الملک نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی تاہم باقاعدہ گفتگو سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد نامزد کر دیا ہے ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے نامزدگی پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دینی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں