24

فیاض چوہان کے بیان پر عمران خان کا اقدام قابل تعریف ہے، شجاعت

لاہور(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہندو برادری کے بارے میں فیاض الحسن چوہان کے بیان پر عمران خان کا اقدام قابل تعریف ہے، فیاض الحسن چوہان کو اتناغیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔لاہورسے جاری بیان میں چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کے حقوق اورجذبات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، دیگر مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی، خودمختاری اور حقوق حاصل ہیں جن کی ضمانت اسلام اورپاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ہر مشکل وقت میں مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ صورتحال کا مقابلہ کیا ہے ،ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں