608

شام کی بریکنگ نیوز افطاری کےفوری پاکستان دھماکے سے لرز اٹھا ، تعداد بڑھنے کا خدشہ ، ہسپتالوں میں رش

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک میں بھی شدت پسندوں نے اپنی مذموم کارروائیاں بند نہیں کی ۔ پاکستان ایک اور خوفناک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارو ں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک کے مقام پر ایک پولیس وین کو خوفناک بم دھماکے کانشانہ بنا ڈالا گیا ۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں