22

پڑھائی نہ کرنے پر ماں نے بیٹے کو مار مار کر زخمی کردیا

جلالپوربھٹیاں(فری ہینڈ نیوز) جلالپور بھٹیاں میں پڑھائی نہ کرنے پر والدہ نے بیٹے کو مار مار کر زخمی کردیا۔پولیس نے متاثرہ بچے کے باپ کی درخواست پر اس کی ماں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کے طالبعلم کو اس کی ماں نے پڑھنے کے لئے کہا تو اس نے گھر سے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران ماں نے اسے پکڑلیا اور اتنا مارا کہ وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ محلے داروں نے لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں