13

اوتاوا: گلوکار جسٹن بیبر نے ڈپریشن کیوجہ سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

اوتاوا(فری ہینڈ نیوز)گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک کنسرٹ کے دوران کی ہے جس میں انہیں کچھ لوگ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔جسٹن بیبر نے تصویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ آگاہ رہیں گے، شدید جدوجہد کے باوجود میں خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں۔گلوکار نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی ( اس کیفیت) سے باہر آجاتا ہوں اسی لیے پریشان نہیں ہوں لیکن آپ سب سے دعا کی درخواست ہے، خدا مہربان ہے اور آپ کی دعاؤں نے یقینی اثر بھی کیا ہے جس کا بہت شکریہ، میں ان انسانی اندرونی موسموں سے گزر چکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں