15

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین(فری ہینڈ نیوز)مغربی کنارے میں چاقو حملے کے شبہے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے علاقہ وادالحصین میں پیش آیا۔ جہاں پر اسرائیلی فورسز نے چاقو حملے کے شبہے میں ستائیس سالہ فلسطینی نوجوان اسر فوزی الشوکی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔دوسری جانب قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چوکی میں آگ لگ گئی۔جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کرکے حملے کیالزام میں متعدد فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں