29

خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘تہمینہ جنجوعہ

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کہتی ہیں کہ خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے، پلواما اوراس کے بعد رونما ہونے والے واقعات میں پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔مستقبل کے امکانات اور علاقائی رابطوں پر ایس سی او عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتار پور، سمجھوتہ ایکسپریس، ہائی کمشنر کی واپسی کے ہمارے امن اقدامات ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان پی فائیو اوردوست ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کے درمیان مذاکرات سے ہی دیرپا امن قائم ہو گا، انہیں اپنے مستقبل کا تعین خود کرنا ہے، افغان امن مذاکراتی عمل میں پاکستان کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عزم، تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ بھارت کو جواب دیا،امن اور استحکام سیہی خطے کی ترقی اورخوشحالی ممکن ہے،پاکستان امن کا داعی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں