15

گزشتہ رات بھی نواز شریف کو انجائنا کا درد ہوا‘مریم نواز

لاہور(فری ہینڈ نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات بھی میرے والد کو انجائنا کا درد ہوا۔کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ رات اپنے ساتھ کارڈیالوجسٹ کو لیکر گئی تھی، انہوں نے نواز شریف کا چیک اپ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو جو ملاقات ہوتی ہے وہ نواز شریف کی طبیعت کی وجہ سے نہیں ہوسکے گی۔مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کرنے پر ایک بار پھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال نہیں ہوا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں