29

JF۔17 تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر ملٹی رول لڑاکاطیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فضائیہ کے اعلامیہ کے مطابق ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت کاحامل یہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے JF۔17تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل سے لیس کر دیا ہے۔اس کامیاب تجربے سے JF۔17تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔پاکستانی سائنسدانو ں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں