28

آرمی چیف سے برطانوی سیکرٹری دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے ملاقات کی ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع نے آرمی چیف سیجی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکریٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں