26

وزیراعظم کا پورا فوکس نواز شریف پر ہے‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری توجہ نواز شریف پر ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی صحت پر باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی ایک تو کبھی دوسرے اسپتال بھجوا کر ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں سے اختیارات لے لیں گے تو خسارہ ہی بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں