18

دو ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان پیکیج 2019کی منظوری دیدی ہے جبکہ پاکستان پوسٹ کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اندورن ملک ڈاک کے نئے نرخ مقررکرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جای کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت صارفین کو رمضان کے مہینے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء کم نرخون پر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے محکمہ ڈاک کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے کی سمری بھی منظور کرلی۔پاکستان اسٹیل ملز کے وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء کو اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی د ی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری کمپنی نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی، اب یہ بجٹ وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے۔وزارت خزانہ کو قومی مالی شمولیت پروگرام کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں