37

عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔عمران خان اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود رہے۔ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال کے دوران وزیراعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں