17

ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، زرتاج گل

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، طالب علموں کے ساتھ والدین کو بھی آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے۔سرسبز پاکستان اور جانوروں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد میں اسکول کے بچوں نے ریلی نکالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے نئی نسل کو خصوصی تربیت دینا ہوگی۔واک اور تقریب میں شریک ماہرین ماحولیات کا کہنا تھا کہ شدید گرمی، غیرمعمولی بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا ہی نتیجہ ہیں، جس کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں