9

لاہور: ہدایتکار یاسر نواز کی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز ہو گیا

لاہور(فری ہینڈ نیوز)پروڈیوسر حسن ضیا ء اور ورسٹائل فنکارو ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ 2017 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’رانگ نمبر2‘‘ عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔ ’’رانگ نمبر 2‘‘کو پاکستانی سنیماؤں میں عید الفطر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں