24

کیٹ مڈلٹن کاپرائمری اسکول کادورہ

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن کے چلڈرن سینٹر میں بچوں سے ملاقات کی۔برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ دنوں لندن کے چلڈرن سینٹر کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے پرائمری اسکول کا دورہ کیا بلکہ اسکول میں جاری ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔اس دوران اسکول میں برطانوی شہزادی کو دیکھ کر ننھے طالبعلم بھی بے حد خوش ہوئے اور ایک ایک کر کے شہزادی سے گلے بھی ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں