15

چین میں پھسلن سے درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

چین(فری ہینڈ نیوز)چین میں پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں ڈرائیورز کو اْس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔یہ واقعہ چین کے شہر ہیگانگ میں اس وقت پیش آیا جب سخت سردی اور برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اس خطرناک تصادم کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں کا کباڑہ ضرور نکل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں