23

ماں سعودی ائیرپورٹ پر بچہ بھول گئی، طیارے کی واپسی

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز)سعودی ایئر پورٹ پر ایک ماں اپنے ننھے بچے کو بھول گئی جس کے سبب ایئرپورٹ سے اْڑان بھرنے والی پرواز کو دوبارہ ایئر پورٹ آنا پڑگیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے پرواز اْڑنے کے فوری بعد ہی خاتون کو احساس ہوا کہ وہ اپنا بچہ ایئر پورٹ پر ہی بھول آئی ہے تاہم اْس نے جہاز کے عملے کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے فوری طورپر ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ پر واپسی کی اجازت طلب کی تاہم طویل انتظار کے بعد طیارے کو ائیر پورٹ پر واپسی کی اجازت مل گئی۔اس کے علاوہ پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول عملے سے ہونے والی گفتگوبھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔طیارے کے عملے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک انوکھا تجربہ تھاکیونکہ اْڑان بھرنے کے بعدآدھے راستے سے واپس آنا پروازوں کے لیے عام بات نہیں ہے۔ایسا صرف اْس صورتحال میں ممکن ہوتاہے جب جہاز میں کسی قسم کی تکنیکی خرابی آجائے یا کسی مسافر کی صحت خراب ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں