30

بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیئے‘ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو کرتار پور مذاکرات کی کوریج کے لیے ویزے نہیں دیئے۔ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ کل کے کرتار پور راہداری پر ہونے والے مذاکرات دونوں ممالک کیلئے اچھی تبدیلی لائیں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ 30 سے زیادہ بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی صحافی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے تھے، جبکہ ان کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں