14

شہباز شریف کے وکیل پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

لاہور(فری ہینڈ نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو گواہوں کے بیانات کی کاپیوں کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔جونیئر وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز اسلام آباد میں مصروف ہیں۔درخواست گزار میاں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے احتساب عدالت کو 18 فروری کو گواہان کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ احتساب عدالت نے قانونی جواز کے بغیر ہی میری درخواست مسترد کر دی، آئین کے تحت الزامات کا دفاع اور شفاف ٹرائل ہر ملزم کا آئینی حق ہے۔شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ احتساب عدالت کے نقول فراہم نہ کرنے کے فیصلے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور گواہان کے بیان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں