25

کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، پیرپگارا

کراچی(فری ہینڈ نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، پیپلز پارٹی کے لئے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔مٹیاری میں مسلم لیگ ف کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیر صدرالدین شاہ، ایازلطیف پلیجو، ذوالفقارمرزا، ارباب غلام رحیم سمیت دیگر جی ڈی اے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ الیکشن 2018 میں جی ڈی اے دوسری بڑی پارٹی ہے، اگر جی ڈی اے نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی آرام سے جیت جاتی۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، مرید اور کارکنان پاک فوج کا ساتھ دیں دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ پاکستانی فورسز اور عوام نے بھارت کی مذموم سازش ناکام بنا دی۔انہوں نے وفاقی حکومت سے سندھ کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور نوکریوں کے پیکیج کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ کرکے لوگوں کی ملاقات کرائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں