18

بلاول کے جیل بھرو تحریک بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘فواد چوہدری

لاہور(فری ہینڈ نیوز)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے جیل بھرو تحریک کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول کی نواز شریف کو سندھ میں علاج کرانے کی پیشکش ایک مذاق ہے۔وزیر اطلاعات نے بلاول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں، آپ کو ان سے ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جائز مقدمات کے باوجود سیاسی انتقام کی باتیں کرنے والے عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، اربوں روپے چوری کر کے باہر لے گئے، رقم واپس مانگو تو کہتے ہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں