22

پشاور ایئر پورٹ پر مسافر سے آئیس برآمد

پشاور(فری ہینڈ نیوز)پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئیس برآمد کرلی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق مسافر جمشید نجی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا کہ سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ سے 950 گرام آئیس برآمد ہوئی۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم نے نہایت مہارت کے ساتھ منشیات بیگ میں چھپا رکھی تھی اور اس کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق صوابی سے ہے جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں