15

امریکا بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگائے گا

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)امریکا اور بھارت نے سیکورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے،امریکا بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے امریکا اور بھارت کے نویں اسٹریٹیجک اینڈ سیکورٹی ڈائیلاگ کا نواں دور واشنگٹن میں ہوا، اجلاس میں دونوں ملکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور ہتھیار غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگنے سے بچاؤ کا عزم دہرایا۔ دو طرفہ سیکورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا جس کے تحت امریکا بھارت میں چھ جوہری پلانٹ قائم کرے گا، بات چیت میں اسپیس خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں