89

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے سلیم سرور جوڑا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ ، نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا جہاں پر سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم نے مہمانوں کا استقبال کیا اور جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ گجرات جیل میں قیدیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور قیدی بچوں اور خواتین کی اصلاح کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں