81

نیوزی لینڈ مسجد میں دہشت گردی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے‘نورین اشفاق

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)پی ٹی آئی کی سینئر راہنما نورین اشفاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ مسجد میں دہشت گردی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے۔ اس دہشت گردی سے دنیا بھر کے مسلمانوں متاثر ہوئے امت مسلمہ کو اب جاگنا ہوگا۔ اغیار کی سازشوں کا جواب دینا ہو گا۔ درجنوں مسلمانوں کی شہادت پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔ یہ دوہرا معیار دنیا بھر کے لیے خطرناک ہے ۔ اس طرز کا حملہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ہوتا تومتعصب یہودی حکمرانوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا تھا۔ انہوں نے کہا پوری دنیا میں اسلام مخالف وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مغربی و یورپی ممالک کو اسلام فوبیا ہو چکا ہے ۔ اسلام دشمن قوتیں اسلام کو پروان چڑھتے نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ نہتے معصوم نمازیوں کو اس طرح ظلم و بربریت کا نشانہ بنانا درندگی ہے ۔ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے آج خود کہاں کھڑے ہیں انہوں نے کہا یہ حملہ عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا نیوزی لینڈ پر مساجد پر حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ اصل دہشت گرد اسلام مخالف فوبیا پھیلانے والا امریکہ ، اسرائیل اور بھارت ہے ان ممالک میں آزادی پسند فلسطینیوں ، کشمیریوں اور مسلمانوں پر جینا حرام کر دیا ہے اور یہ ممالک اسلام کے مخالف پروپیگنڈا ثابت کر کے اسلام کو دہشت گرد ثابت کر رہے ہیں ۔ اس طرز کا حملہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ہوتا تو متعصب یہودی حکمرانوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں