99

مسلمانوں کو ہر جگہ پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے نیوزی لینڈ میں ہونیوالا سانحہ المناک سانحہ ہے،شہزاد شفیق شرقپوری

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)مسلمانوں کو ہر جگہ پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے نیوزی لینڈ میں ہونے والا سانحہ المناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہیداء کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب 9/11کا واقعہ پیش آتا ہے تو امریکہ نے افغانستان ، عراق و دیگر اسلامی ممالک میں کاروائی کر کے ان ممالک کو تباہ و برباد کر دیا اب جبکہ مسلمانوں پر حملہ ہوا ہے تو ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو ذہنی مریض قرار دیا جا رہا ہے ۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یو این او و دیگر ایجنسیاں فوری کاروائی کریں اور مسلمانوں کو انصاف فراہم کریں اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور طلباء نے ہاتھ کھڑے کر کے یک زبان ہو کر اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو ہر سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں