87

ملتان اور گجرات سے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 4 افراد گرفتار

گجرات(فری ہینڈ نیوز)ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 منی چینجرز کے گھروں پر چھاپا مارکر ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے گرفتار ملزمان میں وسیم اور حاجی شکیل کنڈے والا شامل ہیں، دونوں ملزمان گھر میں ہنڈی اور منی لانڈرنگ کا کاروبار کررہے تھے۔گجرات سے گرفتار ملزمان طیب بٹ اور جاوید مقامی کرنسی ایکسچینج کے فرنچائزڈ ڈیلر ہیں، ملزمان امریکی ڈالر کا غیر قانونی کاروبار کررہے تھے۔ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق کینٹ کے علاقے مال پلازہ میں قائم دو منی چینجرز کے گھروں پر چھاپا مارا گیا، دونوں منی چینجرز کے گھروں سے مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو آج عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں