35

ممبئی:اجے دیوگن نے اپنی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکال دیا

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سیعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں