47

امام کعبہ نے فیصل مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا۔خطبے میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، ہمارا مذہب امن و امان سے رہنے کا درس دیتا ہے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد نے نماز جمعہ کی امامت بھی کی اور امت مسلمہ کیلئے دعا بھی کرائی۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔امام مسجدالحرام شیخ عبداللہ عواد الجہنی 5 روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی علماء سے ملاقات کریں گے۔امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد اتوارکوچوتھی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے، جبکہ 16 اپریل کو لاہور میں متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے۔امام کعبہ اسی روز لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے، مرکز اہلحدیث راوی روڈ اور جامعہ اشرفیہ میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں