43

مودی الیکشن ہار کرچائے، پکوڑے بیچیں گے، سیاستدان

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مستقبل کے حوالے سے بھارتی سیاستدان نے پیشگوئی کردی۔آسام میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے نریندر مودی کے حوالے سے پیش گوئی کی۔آسام کے شہر چرانگ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں اے آئی یو ڈی ایف سربراہ نے کہا کہ نریندر مودی الیکشن میں ہار کے بعد کہیں چائے کی دکان کھولیں گے اور پکوڑے بھی بیچیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے مخالف جو بھی اتحاد بنے گا وہ اس کے ساتھ ہیں۔بدرالدین اجمل نے یہ بھی کہا کہ ہم سب مل کر مودی جی کو اس ملک سے باہر نکالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں