38

عارف نقوی کی امریکی الزامات کی تردید

لندن(فری ہینڈ نیوز)ابراج کیپٹل کے بانی عارف نقوی نے اپنے خلاف امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔عارف نقوی کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ انھیں تمام الزامات سے بری قرار دے دیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ عارف نقوی نے مشروط لیکویڈیشن شروع ہونے کے بعد سے وہ ابراج کو قرض دینے والوں کا منافع بڑھانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے امریکی حکام کی درخواست پر عارف نقوی کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا تھا اور ان پر پرائیویٹ ایکویٹی فرم ابراج کیپٹلپر فراڈ کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں