36

امریکا میں سب کو مفت طبی سہولت دوں گا، برنی سینڈرز

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ جب وہ امریکی صدر منتخب ہونگے تو تمام غیرقانونی امیگرینٹس کے لیے بھی میڈی کئیر کی مفت سہولت مہیا کریں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ مفت طبی سہولت ان امیگرینٹس کو بھی دی جائے گی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ سینڈرز نے اسی معاملے پر بھی بل بھی کانگریس میں پیش کیا ہے۔برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکا مزید انتظار نہیں کرسکتا، انصاف سب کے لیے کا اصول اپنایا جائے گا۔واضح رہے کہ برنی کیبل کو کا ملاہیریس، کوری بوکر اور ایلزبتھ وارین کی بھی حمایت حاصل ہے اور اسے اوباما کئیر سے بھی بہتر قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں