20

فرانس:پیلی جیکٹ مظاہرین کا 22 ویں ہفتے بھی احتجاج

فرانس(فری ہینڈ نیوز)فرانس کے شہرپیرس اورٹولوز میں حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ مظاہرین نے بائیسویں ہفتے بھی احتجاج جاری رکھا۔بعض مقامات پرجلاوگھیراوبھی کیاگیاجبکہ کئی گاڑیاں بھی جلادی گئیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کوڑے دانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیااور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں