29

برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے8 افراد ہلاک

برازیل(فری ہینڈ نیوز)برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ حادثے میں لاپتہ 16 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ برازیل کے شہر ریودی جنیرو میں دو روز قبل دو رہائشی عمارتیں گرنے کا حادثہ پیش آیا، جمعے کی شام پیش آئے حادثے کے بعد متاثرہ عمارتوں کی دیگر نزدیکی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں