43

دنیا کے سب سے بڑے جہازکی پہلی پروازمکمل

امریکہ(فری ہینڈ نیوز)دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔جہازوں کے پروں کے درمیان 385 فٹ کا فاصلہ رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے جہا زنے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔کمپنی کا بنایا ہواجہازسیٹلائٹس کیلئے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا ،دونوں جانب پروں کے درمیان تین سوپچیاسی فٹ کافاصلہ رکھنے والے اس جہاز کودنیا کاسب سے بڑا جہازکہاجارہاہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا توزمین کے بجائے اس جہازسے سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں