37

بھارت: عورت پر تشدد، شوہر کو کندھے پر اٹھا کر چلایاگیا

بھارت(فری ہینڈ نیوز)بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھاگ جانے پر گاؤں کے افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی اخبار ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ریاست مادھیہ پردیش میں ایک 27 سالہ عورت کو گھر سے بھاگ جانے کی سزا کے طور پر شوہر کو کندھے پر اٹھاکے گاؤں کے چکر لگانے پر مجبور کیا گیا، اسے تشدد کا نشانہ بنا یا اور اْن وحشی مناظرکو موبائل فون میں فلم بند کر کے ویڈیو کو واٹس ایپ کے ذریعے وائرل بھی کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔خاتون پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اپنے شوہر کو کندھے پر لادے بمشکل چل رہی ہے جبکہ گاؤں کے افرادگِرد جمع ہیں اور اْس پر آوازیں کستے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک آدمی عورت کولاٹھی سے ماررہا ہے جبکہ دوسرا اْس کے آگے رقصکرتا دکھائی دے رہاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عورت چند روز قبل اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے محبوب کے ساتھ دیوی گڑھ سے گجرات فرار ہوگئی تھی، دو دن پہلے اْس کا شوہر اور سْسرالی اْسے ڈھونڈ کر دیوی گڑھ واپس لے آئے تھے جہاں اْس کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا گیا۔دیوی گڑھ کے اے ایس پی وجیداور نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ عورت تقریباً 10 دن پہلے گھر سے فرار ہوئی تھی،گاؤ ں واپس لائے جانے کے بعد تقریباً 10 سے 12 افراد نے اس کے ساتھ نا مناسب برتاؤ کیا، اس کا دوپٹہ بھی چھین لیا۔اے ایس پی وجیداور نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔واقعے میں ملوث درجن بھر افراد کے خلاف کیس فائل کیے جانے کیا اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں