30

امیتابھ نے شاہ رخ خان سے انعام مانگ لیا

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ سے فلم ’بدلہ‘ کی کامیابی پر انعام مانگ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم بدلہ رواں سال 8 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن اور تپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،فلم میں دونوں اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے جبکہ فلم نے باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا جس پر امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان سے مزاحیہ انداز میں انعام کی فرمائش کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نیٹوئٹ کیا جس میں انہوں نیکنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سننے میں آیا ہے کہ ’بدلہ‘ فلم آپ کے کیرئیر کی سب سے ہٹ فلم ہے، تو بھائی صاحب جب کمپنی میں کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کوتحفہ کے طور پر بونس بھی تو دیا جاتا ہے،تو لائیے ہمارا بونس۔‘دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی جواب دینے میں دیر نہیں کی اور فوراََ ٹوئٹ کیا کہ’سر فلم آپ کی ہے،ایکٹنگ آپ کی ہے۔ ہٹ آپ کی وجہ سے ہوئی ہے، آپ نہ ہوتے تو فلم ہی نہ ہوتی، تو پارٹی۔۔بھی؟؟ امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ شاہ رخ خان کے کیرئیر میں بہت سی سپر ہٹ فلمیں رہی ہیں لیکن اتنے کم بجٹ کی اور اتنا زیادہ کمانے والی یہ ایک پہلی بڑی کامیاب فلم ہے۔واضح رہے کہ فلم بدلہ ریڈچلی انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوس کردہ فلم ہیجس کا بجٹ بھارتی 10 کڑورروپے تھا جبکہ فلم اب تک بھارتی 86 کڑور روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ریڈچلی انٹرٹینمنٹ بھارتی فلم پروڈیکشن ہے جس کی بنیاد 2003 میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخان اوراْن کی اہلیہ گوری خان نے رکھی تھی۔اس سے قبل ریڈچلی انٹرٹینمنٹ فلم زیرو، رئیس، جب ہیری میٹ سجل،چنائی ایکسپریس اور دل والے سمیت کئی بھارتی فلمیں پروڈیوس کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں