58

سانحہ کرائسٹ چرچ: متاثرہ شخص کا حملہ آورکیلئے سزائے موت کا مطالبہ

نیوزی لینڈ(فری ہینڈ نیوز)سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ شخص وسیم السنتی نے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم السنتی کا کہنا ہے النور مسجد کے باہر وہ اور اْن کی پانچ سالہ بیٹی فائرنگ سے زخمی ہوئے، حملہ آور نے پہلے ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور پھر اْن پر فائرنگ کی۔وہاں موجود ایک راہگیر نیدونوں کو فوراً اسپتال پہنچایاجہاں اْن کی بیٹی کی متعدد سرجریز کی جاچکی ہیں تاہم ڈاکٹرز اب بھی اس کی صحت کے بارے میں پریقین نہیں ہیں۔وسیم السنتی نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ تصاویر بھی شیئرکی ہیں جس میں وہ اْن کی بیٹی کی عیادت کررہی ہیں۔ وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کے لیے موت کی سزا چاہتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں موت کی سزا کا قانون موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے اْن کا کہنا ہے کہ قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں