41

الیکشن کے بعد پاک بھارت رابطہ بحال ہوسکتا ہے، سہیل محمود

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارت سے سبکدوش ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے آئندہ خارجہ سیکریٹری سہیل محمود نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت میں الیکشن کے بعد پاک بھارت بات چیت تعلقات کی بہتری کے لیے رابطہ ہوگا، انکا کہنا تھا کہ سفارتکاری اور بات چیت بہت ضروری ہے۔بھارتی سرکاری خبررساں اداریسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے حوالے سے جو تصور ہے اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔نئے پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت کو امید ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ایک ایسے وقت میں جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات اپنے نچلے ترین سطح پر ہیں، سبکدوش پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے جو معاملات ہیں انھیں سمجھنے اور امن یقینی بنانے کے حوالے سے واحد آپشن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہیں۔اسکے نتیجے میں اس خطے میں دیرپا امن، سیکورٹی اور خوشحالی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں