14

شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامہ بھجوانے پر غور

لاہور(فری ہینڈ نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور بیورو کا دورہ کریں گے، شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے دورے میں لاہور بیورو میں جاری انکوائریوں، تحقیقات اور میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات پر پیش رفتکا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب لاہور بیورو کے دورے میں شریف فیملی کے مقدمات کے بارے میں حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور ان کے نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا بھی جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب چادر چار دیواری اور خواتین کا احترام کرتا ہے، شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں