21

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا روزگار اسکیم کا افتتاح کرینگے

پشاور(فری ہینڈ نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان قبائلی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے اور صحت انصاف اسکیم کاافتتاح کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر آج خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی کے ڈی سی آفس میں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا جس میں جوڈیشل اکیڈمی اور صوبائی محتسب سے متعلق ترامیم زیر غور ہوگی۔اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں اسکالرشپ اور پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ سے متعلق فنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان قبائلی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے اور وزیر اعلیٰ صحت انصاف اسکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں